شرقپور شریف میں نامعلوم چوروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی80ہزارروپے کی سی سی ٹی وی کیمرہ تار چرالی

کھوڑی سٹاپ کے قریب 2مسلح ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار کو یرغمال بنا کر 30ہزار روپے نقدی اور1قیمتی موبائل فون چھین لیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی

منگل 20 جون 2017 22:34

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) گردونواح میںڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے نتیجہ میں شہریوں سے مال وزر لوٹ لیا گیا دوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے شہری شدی زخمی ہوگیا،شرقپور شریف کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نامعلوم چوروں نے سی سی ٹی وی کیمرئوں کی 400میٹر لمبی 80ہزار روپے کی تار چرالی،جس سے ہسپتال کی سکیورٹی انتظامات کی قلعی کھل گئی ہے ،تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ کھوڑی سٹاپ کے قریب 2مسلح ڈاکوئوں نے خوشاب کے رہایشی موٹر سائیکل سوار نمبری8617اے بی کے منیر احمد ولد منظورحسین کو یرغمال بنا کر 30ہزار روپے نقدی اور1قیمتی موبائل فون چھین لیا،دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے منیر احمد کو شدید زخمی کردیا اور فرارہوگئے پولیس نے زخمی ہونیو الے منیر احمد کو میوہسپتال لاہور ریفر منتقل کردیا ہے ،تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آباد روڈ پر 2مسلح ڈاکوئوں نے طالب حسین اور اسکی فیملی کو یرغمال بنا کر 3تولہ طلائی زیورات چھین کرفرار ہوگئے ،امر کوٹ کے قریب 3مسلح ڈاکوئوں نے راہگیروں جہانگیر ،فضل ،نواز اکرم ارشد ،مقصود اور ظہیر احمد وغیرہ درجنوں افرا کو یرغمال بنا کر35ہزار روپے سے زائد نقدی اورقیمتی سامان چھین لیا،قذافی پارک کے قریب2مسلح ڈاکوئوں نے ملکانوالہ بازار کے رہایشی تاجر امتیاز علی سی95ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے،فتو والا چوک کے قریب4مسلح ڈاکوئوں نے امام علی اوراسکی فیملی کو یرغمال بناء کر ان سی2لاکھ روپے نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا۔

متعلقہ عنوان :