محلہ بلال پارک شرقپور شریف ،سپیشل برانچ کا چھاپہ جعلی مشروبات تیارکرنے والی فیکٹری سیل کر دی گئی

منگل 20 جون 2017 22:34

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء)گردونواح میں محکمہ فوڈ کی کاروائیاں جعلی مشروبات تیارکرنے والو کے خلاف جرمانے ،سپیشل برانچ عملہ کے ہمراہ فوڈ انسپکٹر محمد عارف نے محلہ بلال پارک شرقپور شریف میں ایک فوڈ فیکٹر ی میں چھاپہ مار کر دوران چیکنگ بغیر لائسنس اور بغیر فٹنس سرٹیفکٹ پائی گئی،فیکٹری میں کام کرنے والے ورکروں کی حالت اورلباس انتہائی بوسیدہ جبکہ برتنوں میں مکھیوں کی بھر مار ہونے کی بناء پر فیکٹری کو سیل کردیا گیا تھانہ شرقپور پولیس نے مقدمہ نمبر364/17 بجرم پیورفوڈ 23،24پنجاب فوڈ اتھارٹی، 28پنجاب فوڈاتھارٹی ایکٹ 2011ء ترمیم شدہ 2016درج رجسٹرڈ کرکے فیکٹری کے مالک شہادت علی ولد ہاشم علی سکنہ محلہ بلال پارک شرقپور شریف کو گرفتارکرلیا،تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ جناح پارک چوک میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے قیصر حنیف کے گھر پر چھاپہ مار جہاں پر ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجہ میں فوڈ اتھارٹی کی گاڑیاں پتھر لگنے سے شیشے ٹوٹ گئے ،چند روز قبل بھی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے قیصر حنیف کی دکان پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں سپاری کا اسٹاک پکڑ کر دکان کو سیل کردیاتھا جسکے بعد قیصر نے سیلیں توڑ کر دوبارہ دکان کھول لی تھی جبکہ قیصر حنیف نامی دکاندار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈاہلکار وں نے چند روز قبل بھی ریڈ کی اور2لاکھ90ہزار روپے وصول کئے فوڈ اتھارٹی کا عملہ ہماری خواتین سے بدتمیزی کرئے گا تو ہم ان کو غیر قانونی فیل کرنے کی اجازت دینگے،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہاوسنگ کالونی کے علاقہ جوئیانوالہ موڑ کے قریب ایک جوس ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر80کاٹن تیار جعلی جوس برآمد کرلیا اور فیکٹری کے مالک محمد ادریس کو گرفتارکرکے حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف تیار کئے جانے والے جوس کو ضائع کرکے سیمپل لاہور لیبارٹری میں بھیج دیئے گئے ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سیٹھ خالق رحمانی سکنہ کوٹ رنجیت علاقہ تھانہ صدر شیخوپورہ کے گھر ریڈ کر کے ملٹی نیشنل کمپنی کی جعلی 2700بوتلیں برآمد کرلیں جبکہ ملزمان فوڈ اتھارٹی کو جل دینے میں کامیاب ہوگئے