ایم پی اے ڈاکٹر مراد راس نے 46 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتی میں مبینہ طور پر جعلی دستاویزات پر بھرتیوں کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

منگل 20 جون 2017 22:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے 46 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتی میں مبینہ طور پر جعلی دستاویزات پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے خبر کے مطابق امیدواروں نے یونین کونسل کے 8 نمبر اور گائوں کے 4 نمبر حاصل کرنے کے لئے مبینہ طور پر جعلی و بوگس ڈومیسائل کا سہارا لیکر کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق ایجوکیٹرز کی بھرتی میں ضلع شیخوپورہ کے رہائشی ایک امیدوار نے افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی ڈومیسائل استعمال کیا اور یونین کونسل و متعلقہ گائوں کا رہائشی ظاہر کر کے 12 نمبر حاصل کئے لیکن سلیکشن کمیٹی کیطرف سے امیدوار کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :