صادق آباد، نئے تعمیر ہونیوالے جوڈیشل کمپلیکس میں چیمبرز کیلئے جگہ مختص نہ کرنے کیخلاف وکلاء کی مکمل ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے صادق آباد کے وکلاء کو چیمبروں کی فراہمی کا مطالبہ

منگل 20 جون 2017 22:22

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے جدید جوڈیشل کمپلیکس میں چیمبرز کیلئے جگہ مختص نہ کرنے کیخلاف وکلاء کی بروز منگل مکمل ہڑتال ، احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ ،، تمام دن کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہو ا ‘ترجمان بار ایسوسی ایشن ملک عبدالرئوف سولنگی ایڈووکیٹ نے بتایاکہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کو پانچ سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر وکلاء چیمبرز کیلئے جگہ مختص نہیں کی جارہی ہے جس پر وکلاء ہڑتال ، احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ صادق آباد کے وکلاء کو چیمبروں کی فراہمی بارے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :