موجودہ حکومت کرپشن زدہ ہے جس کے دن گنے جا چکے ہیں ،حکمران بری طرح پانامہ لیکس میں پھنس چکے ہیں ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے ،عید الفطرکے بعد وہ ڈویژن سطح پر کنونشن سے خطاب کرینگے

پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 20 جون 2017 22:22

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کرپشن زدہ حکومت ہے جس کے دن گنے جا چکے ہیں حکمران بری طرح پانامہ لیکس میں پھنس چکے ہیں موجودہ حکمرانوں کے دور میں مہنگائی، بے روزگاری اور دہشتگردی میں اضافہ ہوا ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے انشاء الله عید الفطرکے بعد وہ ڈویژن سطح پر کنونشن سے خطاب بھی کرینگے ،وہ بروز منگل رحیم آباد میں سماجی شخصیت جام احمد نواز کلواڑ کے بھائی جام محمد نواز کلواڑ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگوکر رہے تھے ۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما سردار ممتاز خان چانگ‘ صاحبزادہ خواجہ گل محمد چشتی، جام کبیر انڑو دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مخدوم مرتضیٰ محمود نے کہاکہ آنیوالا دور پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا دور ہے موجودہ حکمرانوں سے عوام تنگ آچکے ہیں پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں ملک کے عوام خوشحال تھے جبکہ اب حکمران عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی بجائے اپنے اقتدار کو مضبوط کر نے میں مصروف ہیں ملک کے عوام با شعور ہو چکے ہیںجو اب حکمرانوں کے کسی دھوکہ میں نہیں آئینگے ،آئندہ پیپلزپارٹی ملک بھر سے شاندار کامیابی حاصل کر کے حکومت قائم کرے گی ، آخرمیں مخدوم مرتضیٰ محمود‘ سردار ممتاز خان چانگ نے دعا کی کہ الله تعالی جام محمد نواز کلواڑ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبروجمیل کی توفیق دے ۔