ْ شریف خاندان ضمیر خریدنے کا پرانا عادی ہے جسکا کسی بھی دور میں احتساب نہیں ہوا،پانامہ کیس جے آئی ٹی اور اعلیٰ عدلیہ کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے، اب بھی شریفوں کو چھوڑ دیا گیا تو یہ کبھی بھی قانون کی گرفت میں نہیں آئیں گے

سابق وفاقی وزیر غلام فریدکاٹھیہ کا افطار پارٹی سے خطاب

منگل 20 جون 2017 22:22

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) سابق وفاقی وزیروپیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر رکن مہرغلام فریدکاٹھیہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان ضمیر خریدنے کا پرانا عادی ہے جسکا کسی بھی دور میں احتساب نہیں ہوا،پانامہ کیس جے آئی ٹی اور اعلیٰ عدلیہ کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے اگر اب بھی شریفوں کو چھوڑ دیا گیا تو یہ کبھی بھی قانون کی گرفت میں نہیں آئیں گے،وہ بروز منگل مقامی ہوٹل میں پی پی پی کی مقامی تنظیموں کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے،ضلعی صدر ذکی چودھری، سیکرٹری جنرل چودھری شفقت علی چیمہ ، چودھری محمد منشاباٹھ ایڈووکیٹ، سٹی اور تحصیل باڈی کے عہدیداران باباظہورالرحمٰن جھوری شاہ،ندیم خالد، رانا عاطف حمید، ریاض حسین جاوید ایڈووکیٹ، سحرگل پٹھان،میاں محمدحسین ،اشرف اقصائی،قیصر گورائیہ،حافظ رضوان،محمدعامر،راجہ عمران شہزاد،ممتازانصاری،نذیر احمداور حسنین شفقت بھی اس موقع پرموجودتھے، انہوں نے کہا شریف خاندان بند گلی میں پھنس چکا ہے جسے بچ نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا،وزیر اعظم کو چاہیئے کہ وہ ملک وقوم کو اس تکلیف دہ صورتحال سے نکالنے کیلئے از خودمستعفی ہوجائیں، منی لانڈرنگ ثابت ہونے کے باوجود شریف فیملی منی ٹریل دینے کیلئے تیار نہیں ہے،اعلیٰ عدلیہ پر حملہ کرنیوالوں نے ملک اور جمہوریت کو داؤ پر لگادیا ہے،بعدازاں انہوں نے چودھری شفقت علی چیمہ کی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کی ضرورت پرزور دیا،مہر غلام فریدکاٹھیہ نے اس موقع پر سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پنجاب چودھری محمد منشاباٹھ ایڈووکیٹ کو پیپلز لائرزفورم ساہیوال ڈویژن کاصدر نامزد کیا،اس موقع پر سابق امیدوار وائس چیئرمین شریف منہاس نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :