پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ کی سپلائی کیخلاف کریک ڈائون، 24842 لیٹر ناقص دودھ تلف

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں علی الصبح ناکے، 386 گاڑیوں میںلائے جانیوالے 3 لاکھ لیٹر دودھ کی چیکنگ لاہور میں 112 گاڑیوں میں54 ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ ، 8190لیٹر دودھ تلف کھلا دودھ ملاوٹ کی سب سے بڑی وجہ ہے، پاسچرائزائشن ملاوٹ کے مکمل خاتمے کا موثر حل ہے، نورالامین مینگل

منگل 20 جون 2017 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) دن کا اجالا ہو یا رات کا اندھیرا، ملاوٹ مافیا کے گرد پنجاب فوڈ اتھارٹی کاگھیراہر آتے دن مزید تنگ ہو رہا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں مختلف شہروں میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور شہروں کے تمام داخلی مقامات پر ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی گئی،لاہور میں 112 گاڑیوں میں موجود 54 ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی اور ملاوٹ ثابت ہونے پر 8190 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا،فیصل آباد میں 72 گاڑیوں کی چیکنگ، 4772 لیٹر ناقص دودھ تلف کر کے ناقص دودھ لانے والوں کو وارننگ نوٹس نوٹس جاری کیے گئے، گوجرانوالہ میں 81 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 5890 لیٹر ناقص دودھ ،ملتان میں 67 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 2870 لیٹر ناقص دودھ تلف جبکہ راولپنڈی میں 54 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 3120 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا،مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 386 گاڑیوں میں موجود تقریبا 3 لاکھ لیٹر دودھ چیک کیا گیا اور کل 24842 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناکوں کی نگرانی ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل، ڈائریکٹر آپریشنز سنٹرل رافیعہ حیدر اور ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو نے کی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ دودھ میں گاڑھا کرنے والے کیمیکل اور ملائی کے لیے ویجیٹیبل فیٹ کی ملاوٹ پائی گئی۔ اگلے مرحلے میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کی قانون سازی کر رہے ہیں۔جب تک کھلا دودھ بکے گا، ملاوٹ ہوتی رہے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مز ید کہا کہ پاسچرائز دودھ بوتلوں میں بند کر کے فروخت کرنے سے ناصرف ملاوٹ کا خاتمہ اور فارمر کو دوگنا فائدہ ہو گا۔بند بوتلوں میں ملاوٹ پائے جانے پر ملاوٹ کرنے والے کا فوری سراغ لگایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :