جامعہ صوابی کی بہتری کے لئے نئے جذبے سے سعی و کوشش کرینگے،وائس چانسلرڈاکٹرامتیازعلی

منگل 20 جون 2017 22:14

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) یونیورسٹی آف صوابی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے جامعہ صوابی کے ٹیچنگ سٹاف وفد سے گفتگو کر تے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ ایک نئے جذبے سے جامعہ صوابی کی بہتری کے لئے سعی و کوشش کرینگے اساتذہ کے تعاون سے وہ یونیورسٹی آف صوابی کو ملک کی بہترین تعلیمی درس گاہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف صوابی کے ٹیچر ایسو سی ایشن کے صدر صدر آباد خان کی قیادت میں ایسو سی ایشن کے وفد نے وی سی پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان کے ساتھ ملاقات کی اور بطور وی سی جامعہ صوابی تعیناتی کا خیر مقدم کر تے ہوئے ان کو مبارک باد دی اس موقع پر انہوں نے وی سی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا صدر ایسو سی ایشن آباد خان نے جملہ اساتذہ کی طرف سے وی سی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تمام مل کر وی سی کی سر براہی میں جامعہ صوابی کو ایک بہترین تدریسی و تحقیقی ادارہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے