نظام پور کاہی فیڈر پر لوڈ شیڈنگ ،عوامی نمائندے پولیس کے ہمراہ واپڈا آفس جہانگیرہ پہنچ گئے

منگل 20 جون 2017 22:14

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) نظام پور کاہی فیڈر پر روزانہ 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جسکی وجہ سے روزہ داروں کی چیخیں نکل جاتی ہیں اور جب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو انہوں نے احتجاج کی کال دی مگر ڈی ایس پی سرکل اکوڑہ خٹک عدنان اعظم کی مداخلت پر احتجا ج کا ارادہ ترک کر کے نظام پور کے مشران ، تحصیل نائب ناظم حمید اللہ خان خٹک ،ضلعی ممبر امین زادہ ، تحصیل ممبر شوکت خٹک ،سابقہ ناظم شاد خان و دیگر تقریباً 20افراد کے وفد نے ڈی ایس پی عدنان اعظم کی موجودگی میں واپڈا جہانگیرہ کے ایس ڈی او عباس علی شاہ سے منگل کی صبح ملاقات کی اور عوام کی تکلیف اور کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

جس پر انہوں نے ایکسین نوشہرہ سے بات کی اور انہوں نے لو ڈ شیڈنگ کم کرنے کی سفارش کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔اس حوالے سے اخباری نمائندوں نے جب متعلقہ سپرنٹنڈنٹ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس فیڈر پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ہی 14 گھنٹے ہے جسکی وجہ مذکورہ فیڈر پر 70%لاسس ہیں کیوں کہ اس فیڈر پر بجلی چوری کافی زیادہ ہے اور عوام ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے ۔

متعلقہ عنوان :