خویشگی بالا میں مسلح افراد نے بیوی کے سامنے ا س کے شوہر کوقتل کردیا

منگل 20 جون 2017 22:14

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) نوشہرہ کے علاقے خویشگی بالا میں مسلح افراد نے بیوی کے سامنے ا س کے شوہر کوقتل کردیا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ وجہ عداوت سابقہ دشمنی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسمات گل بر و زوجہ محمد اکرم ساکن میٹھا خیل خویشگی بالا نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر مقتول محمد اکرم ولد مہر دل خان اور نواسے ثنا اللہ کے ہمراہ اپنے دامام غنی مولا کے گھر افطاری کے لیے جارہے تھے کہ جب گورنمنٹ ہائی سکول خویشگی بالا نزد واٹر ٹینکی قبرستان پہنچے تو وہ وہاں پر پہلے سے موجود ملزمان اختر علی، جان علی پسران خانان یحیٰی خان ولد اختر علی نے اپنے اسلح سے اہم پر فائرنگ شروع کردی۔

جس سے میرا شوہر لگ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ میں اور میرا نواسہ معجزانہ طو رپر بچ گئے۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ ملزمان کے ساتھ ہماری سابقہ دشمنی چلی ارہی ہے۔ پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :