بجلی نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے، ایکسئن کیسکوظہور مری

منگل 20 جون 2017 22:11

کوئٹہ۔20جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکی خصوصی ہدایات پر نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کے تحت ایکسئن سریاب ڈویژن ظہورمری کی زیرنگرانی کیسکوٹیموںنے زرعی نادہندہ صارفین اورغیرقانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن کردیا۔

کارروائی ایس ڈی او سپیزنڈسب ڈویژن قاضی امان اللہ اورلائن سٹاف پرمشتمل ٹیموںکے ہمراہ ملحقہ علاقوں میں عدم ادائیگی پر 15ٹرانسفارمرزاُتاردئیے نیزکارروائی کے دوران متعدد گھریلواورکمرشل کنکشنز بھی عدم ادائیگی اوربقایاجات پر منقطع کردئیے گئے ۔اس کے علاوہ درجنوں غیرقانونی طورپرڈائریکٹ لگائے گئے بجلی کنکشن بھی اُتارلئے گئے اوراُن کے برقی آلات اور تاریں قبضہ میں لئے گئے جن کے خلاف مزیدقانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایگزیکٹوانجینئرسریاب ڈویژن ظہورمری نے شیخ ماندہ سب ڈویژن میں ایک ریکوری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام سٹاف کو سختی سے تاکید کی وہ بجلی نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائیں اوربل ادانہ کرنے والے صارفین کے کنکشنز فوری طورپرمنقطع کئے جائیں نیزماہ جون میں ریکوری کے اہداف کو حاصل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت نہ برتی جائے ۔

اس موقع پر ریونیوآفیسرسریاب ڈویژن، ایس ڈی اوشیخ ماندہ سید اسماعیل شاہ ،لائن سپرنٹنڈنٹ اوردیگرملازمین نے بڑی تعدادمیں شرکت کیں۔ انجینئرظہورمری نے کہا کہ کیسکوریکوری ٹاسک پر مکمل عملدرآمدکویقینی بنایاجائے اور اس سلسلے میں اتمام افسران اورملازمین نادہندگان سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اوراُن سے بقایاجات کی سوفیصد وصولیابی کو یقینی بنائیں جبکہ مکمل رقوم کی وصولیابی تک اُن کے کنکشنز دوبارہ نہ لگائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :