وفاقی وزارت قانون نے ڈسٹرکٹ بار چکوال کیلئی10لاکھ روپے کی گرانٹ،چیک صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری امجد حسن علی کے حوالے

منگل 20 جون 2017 22:08

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) وفاقی وزارت قانون نے ڈسٹرکٹ بار چکوال کیلئی10لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے اور اس ضمن میں دس لاکھ روپے کا چیک وفاقی وزیر زاہد حامد نے منگل کے روز صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری امجد حسن علی کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری بار نثار اصغر بھی موجود تھے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار امجد حسن علی نے حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار چکوال کے وکلاء کی بہتری کیلئے 10لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کی ہے۔