قصبہ مکھیالہ میں ٹرک نے واپڈا کے پول کو ٹکر مار دی

منگل 20 جون 2017 22:07

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) قصبہ مکھیالہ تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں ٹرک نے واپڈا کے پول کو ٹکر مار دی جس سے پول اور لائنوں کو شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

لائن سپرنٹنڈنٹ واپڈا عرفان شہزاد ولد مختار احمد ساکن مہینوال نے درخواست دی کہ وسیم ولد محمد یوسف ٹرک نمبر MRXA 631 نہایت غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آیا اور بجلی کے پول سے ٹکرا گیا، جس سے محکمے کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :