قصبہ ڈلوال میں اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

منگل 20 جون 2017 22:07

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) قصبہ ڈلوال تھانہ چوآسیدنشاہ میں اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جبکہ اشتہاری مجرم فرار ہونے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر محمد سجاول نے مخبر کی اطلاع پر محمد سلیمان ولد فیروز خان جو کہ قتل کے مقدمے میں اشتہاری ہے وہ اپنے بھائی افسر خان ولد فیروز خان کے گھر موجود ہے اور چھاپہ مارنے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ چھاپہ مارا گیا تو اس کے بھائی افسر خان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بلند آواز میں اپنے بھائی کو فرار کرادیا۔ مجرم اشتہاری کو پناہ دینے اور دیگر خورد نوش مہینے پر کرنے پر افسر خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔