انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں،ڈویژنل کمشنر حیدرآباد

منگل 20 جون 2017 22:03

انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگینجو نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور تمام متعلقہ ادارے اس ضمن اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ پاکستان سے اس مہلک بیماری کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے اورملک کے معماروں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہباز ہال حیدرآباد میں ڈویزنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون سجاد حیدر ، ایڈیشنل کمشنر ٹو فروخ شہزاد ، حیدرآباد ضلع کے تمام ڈپٹی کمشنرز ، تمام ڈسٹرکٹ کے ہیلتھ افسران و فوکل پرسن اور ڈبلیو ایچ او اورمحکمہ پولیس کے نمائندوں کے علاودیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے باہمی روابط کو موثر بنایا جائے اور ٹیم ورک کو بہتر طریقے سے انجام دیا جائے تاکہ ایک مکمل منصوبے کے تحت تمام چیلنجز سے نمٹا جاسکے انہوں نے کہا کہ تمام مقامات کی سو فیصد کوریج حاصل کرنے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ کام کیا جائے اور اس ضمن میں تمام تر وسائل استعمال کیے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلاوانے سے انکار کرنے والدین کو آمادہ کیا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے ضرور پلوائیںقبل ازیں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگنیجونے شہباز ہال حیدرآباد میں ریجنل رفارمز اوور سائیٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں تعلیمی معیارکو بہتر بنانے کے لیے تمام افسران و عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اسکولوں میں اساتذہ ، طلبہ و طالبات کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایاجائے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون سجاد حیدر ، ایڈیشنل کمشنر ٹو فروخ شہزاد ، حیدرآباد ضلع کے تمام ڈپٹی کمشنرزکے علاوہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری و پرائمری ،چیف مانیٹرنگ آفیسر ، ایجوکیشن ورکس و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں تعلیم سے متعلق مسائل زیر غور لائے گے جن میں محکمہ تعلیم کے گھوسٹ ملازمین ، بائیو میٹرک سسٹم ، بند اسکولز اور دیگر مسائل شامل تھے اس موقع پر کمشنر حیدرآبادنے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ گھوسٹ اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے شو کاز نوٹس جاری کریں اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور بچوں کو اس حق سے ہرگز محروم نہ رکھا جائے جبکہ اسکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں اور اس ضمن میں مختلف آگاہی مہم چلائی جائے اور جہاں پر آپ مسائل دیکھیں آپ اپنے ڈی سی صاحبان یا مجھ سے اپنے مسائل شیئر کریںاس موقع پر کمشنر حیدرآباد نے محکمہ تعلیم کے افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض درست طریقے سے انجام دیں اور اسکولوں کی ابترصفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :