مہمند ایجنسی ،شاتی کور رمضان المبارک نائٹ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر،14ٹیموں نے حصہ لیا جو15روز جاری رہا

منگل 20 جون 2017 21:54

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) مہمند ایجنسی، شاتی کور رمضان المبارک نائٹ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ایجنسی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور مقامی لوگوں کی تعاون سے منعقدہ مقابلوں میں 14ٹیموں نے حصہ لیا جو پندرہ روز جاری رہے، فائنل میچ میں شیدا کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاتی کور کلب کو ہرایا، کھلاڑیوں میں نقد انعامات، سپورٹس سامان اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بروز منگل مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی شاتی کور میں مہمند سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور مقامی سپورٹس رہنمائوں کے تعاون سے شاتی کور رمضان المبارک نائٹ ٹورنامنٹ والی بالدلچسپ اور پر جوش مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ مہمند ایجنسی میں اپنی نوعیت کے اس پہلے ٹورنامنٹ میں علاقے کے 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جس میں نماز تراویح کے بعد سحری تک فلڈ لائٹس میں روزانہ ایک ایک میچ کھیلا گیا۔

اور ناک آئوٹ سسٹم کے تحت شاتی کور کلب اور اسماعیل شیدا کلب(کوز گندائو)نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ والی بال کے اس جاندار مقابلو ں سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین کھیل کھود لطف اندوز ہوئے۔مہمند ایجنسی کے اس پہلے نائٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گزشتہ رات کھیلا گیا۔ جس کو دیکھنے کے لئے تحصیل حلیمزئی کے علاوہ دوسرے تحصیلوں سے بھی والی بال کے شوقین تماشائیوں نے خصوصی شرکت کی۔

اور نمایاں کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کی پر جوش حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ فائنل میچ بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر کھیلا گیا۔ جس میں اسماعیل شیدا کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مد مقابل شاتی کور کلب کو ہرا کر ٹورنامنٹ کے فاتح قرارپائے ۔تقسیم انعامات تقریب میںایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر ، ٹورنامنٹ منتظمین رحمان اللہ، ضیاء ولی شاہ اور دیگر سپورٹس رہنمائوں نے ایجنسی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں اور سپورٹس سامان تقسیم کیا۔

اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں فائنل سے باہر ٹیموں کے بہترین کھلاڑیو ں کو بھی انعامت دی گئی۔ اس موقعہ پر سپورٹس منیجر سعید اختر نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں رمضا ن المبارک کے مہینے میں نائٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک تاریخی اور ابتدائی قدم ہے جو باقاعدگی سے جاری رکھا جائیگا۔۔ ایجنسی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نچھلے سطح کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لئے ایسی مقابلوں اور سپورٹس ایونٹس کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔جس کے بدولت مہمند ایجنسی کے کئی کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل رہے ہیں۔ اور مثبت سرگرمیوں کو فروع دینے کے لئے ہر قسم کے تعاون سے رو گردانی نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :