پشاور،دریائے کابل میں نوشہرہ اور دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،محکمہ آبپاشی کے فلڈ سیل کی رپورٹ

منگل 20 جون 2017 21:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) فلڈ سیل محکمہ آبپاشی پشاور کی طرف سے منگل کے روز سہ پہر 4بجے جاری شدہ رو زانہ فلڈ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر ،دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر،دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر اوردریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

ان مقامات پر پانی کا بہائو باالترتیب 46945کیوسک،62700 کیوسک، 11193 کیوسک، 26800کیوسک اور3563کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :