باجوڑایجنسی ،عید الفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیاگیا

چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابند ی عائد،ایجنسی کے داخلی وخارجی راستوں سمیت بازاروں اور اہم مقامات پر سخت چیکنگ کی جائیگی پو لیٹکل ایجنٹ انجینئر عامرخٹک کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 20 جون 2017 21:53

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) باجوڑ ایجنسی میں عید الفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیاگیاہیں۔چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابند ی عائد، عیدکے موقع پر امن وامان کے صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پو لیٹکل انتظامیہ کے جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے ، ایجنسی کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت بازاروں اور اہم مقامات جانے والے راستوں پر سخت چیکنگ کی جائیگی ،ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے پو لیٹکل ایجنٹ انجینئر عامرخٹک نے باجوڑپریس کلب کے ایک وفد کیساتھ ملاقات کے دوران بتایا کہ انتظامیہ نے عید الفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیاہے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے باجوڑ لیویز فورس کے زریعے ایجنسی بھی میں عید الفطر کے روز امن وا مان کے صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات اُٹھانے کا فیصلہ کیاہے ۔ عید کے موقع پر عیدگاہوں اور مساجد کیلئے خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ چاند رات کے موقع پر کسی کو ہوائی فائرنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ اس کے علاوہ ایجنسی بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر پہلے سے پابندی عائد ہے مگرکسی نے بھی خلاف ورزی کی تو اس کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :