چین اور بنگلہ دیش کے مابین ریلوے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا معاہدہ

لاگت کا تخمینہ33.32ملین ڈالر،ٹریک کی لمبائی 17.5کلومیٹر

منگل 20 جون 2017 21:53

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) چین کی کمپنی پاور چائنا نے بنگلہ دیش کی وزارت ریلوے سے 33.32ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی جاری تفصیلات کے مطابق چین کی پاور چائنا کو بنگلہ دیش کی طرف سے یہ پیشکش یکم جون کو موصول ہوئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے کام کرنے کی تیاری شروع کردی ہے جو کہ 18ماہ میں اختتام پذیر کیا جائے گا ۔ ریلوے ٹریک کی کل لمبائی 17.5کلومیٹر ہے ۔ ریلوے کے اس بنیادی ڈھانچہ کو بنگلہ دیشی حکومت اور کچھ غیر ممالک کی مالی معاونت حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :