اے آئی آئی بینک پاکستان میں جاری منصوبوں کیلئے مزیدمالی معاونت فراہم کرے گا، نائب صدر بینک

بنک تربیلا ڈیم توسیع و موٹر وے 4کے ساتھ ساتھ دو بڑے پراجیکٹ شروع کر رہا ہے، بینک کو 18ماہ میں 300تحاریک موصول ہوئیں ،70 منظور اور 16پر2.5بلین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی، بینک آئندہ 15سالوں میں بینک 90ٹریلین ڈالر مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کرے گا، جائو چھم وان

منگل 20 جون 2017 21:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(اے آئی آئی بی) پاکستان میں جاری منصوبوں کیلئے اپنی حکمت عملی کے تحت مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر طرح سے تیار ہے ، اے آئی آئی بی پاکستان میں تربیلا ڈیم کی توسیع اور موٹرے 4کے ساتھ ساتھ دو بڑے اہم پراجیکٹ منصوبہ کی تکمیل بہتر طریقہ سے جاری ہے اور منصوبہ جات کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی مالی ضروریات کو احسن انداز میں پورا کیا جا رہا ہے، معاہدے کے مطابق مستقل میں بھی پاکستان کو ہم معاہدے کی شرائط وضوابط کے تحت مالی خدمات دیتے رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اے آئی آئی بی پاکستان میں جاری منصوبوں کیلئے اپنی حکمت عملی کے تحت مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر طرح سے تیار ہے ، اے آئی آئی بی پاکستان میں تربیلا ڈیم کی توسیع اور موٹرے 4کے ساتھ ساتھ دو بڑے اہم پراجیکٹ منصوبہ کی تکمیل بہتر طریقہ سے جاری ہے اور منصوبہ جات کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی مالی ضروریات کو احسن انداز میں پورا کیا جا رہا ہے، معاہدے کے مطابق مستقل میں بھی پاکستان کو ہم معاہدے کی شرائط وضوابط کے تحت مالی خدمات دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

بینک کے نائب صدر جائو چھم وان نے جنوبی کوریا میں ہونے والے دوسرے سالانہ اجلاس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر طرح کی مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ بین اور پاکستان کے مابین مزید منصوبوں کی تعمیر وتکمیل کیلئے مالی معاونت کیلئے بات چیت جاری ہے ۔ ان مذاکرات سے دونوں پارٹیوں کے مابین اچھے نتائج نکلنے کی امید ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے تحت بننے والے ذیلی منصوبہ جات کیلئے ہمارا بینک بلا جھجک مالی معاونت کرنے کیلئے تیار ہے ۔ بینک کی انتظامیہ گزشتہ 18ماہ میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر مطمئن ہے اور مستقبل میں بینک مزید کامیابیاں سمیٹے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بینک مختلف منصوبوں خصوصاً دیر پا بنیادی ڈھانچہ ، بین البراعظمی رابطہ سازی وغیرہ میں سرمایہ کاری کی زیادہ دلچسپی رکھتا ہے ۔

بینک کو 18ماہ میں 300منصوبوں کی تحریک موصول ہوئیں ،70تحاریک کو منظور کیا گیا اور ابھی تک 16کیلئے سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔2.5بلین ڈالر کی جاری منصوبوں پر سرمایہ کاری کی گئی ہے اور کچھ منصوبوں پر آئندہ مالی سال میں سرمایہ کاری کی توقع ہے ۔ آئندہ 15سالوں میں بینک 90ٹریلین ڈالر مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بینک کا 2016میں افتتاح ہوا ،57ممالک بینک کے ممبران تھے جو 2017میں بڑھ کر 80ممبر تک جاپہنچے اور اس میں ترقی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :