وفاقی وزیرکامران مائیکل کا مشاہد حسین سیّدکے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

منگل 20 جون 2017 21:50

وفاقی وزیرکامران مائیکل کا مشاہد حسین سیّدکے والد کے انتقال پر افسوس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے پاک۔

(جاری ہے)

چین اقتصادی راہداری کے چیئرمین مشاہد حسین سیّدکے والد سیّد امجد حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوںنے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور سینیٹر مشاہد حسین سیّد اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے۔

متعلقہ عنوان :