جیکب آباد:جیکب آبادکی درسگاہوں پر قبضے ہونے لگے محکمہ تعلیم کے افسران خاموش تماشائی، اہل محلہ کا احتجاج

صوفی گلبہار پرائمری اسکول سمیت گورنمنٹ لوئر مڈل اسکول علی شیر آفریدی کی چار دیوار ی پر قبضہ کرکے دیوار تعمیر کرلی گئی ہے جس پر علاقہ مکینوں کا سخت احتجاج

منگل 20 جون 2017 21:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) جیکب آبادکی درسگاہوں پر قبضے ہونے لگے محکمہ تعلیم کے افسران خاموش تماشائی، اہل محلہ کا احتجاج، استاد تنظیم کی مذمت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی درسگاہوں پر قبضہ مافیا کے قبضے ہونے لگے صوفی گلبہار پرائمری اسکول سمیت گورنمنٹ لوئر مڈل اسکول علی شیر آفریدی کی چار دیوار ی پر قبضہ کرکے دیوار تعمیر کرلی گئی ہے جس پر علاقہ مکینوں نے سخت احتجاج کیاہے اس سے قبل بھی شہرکے کئی تعلیمی اداروں پر قبضے کیے گئے ہیں جن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی قبضہ مافیا کے قبضوں پر محکمہ تعلیم کے افسران کی جانب سے بھی کوئی ایکشن نہیں لیاگیا افسران کی خاموشی پر شہر کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے تشویش کااظہار کیاہے اہل محلہ نے علی شیر آفریدی لوئر مڈل اسکول کی چاردیوار ی پر قبضے کے خلاف سخت احتجاج کیااعجاز علی ،میر محمد ،رضاعلی اوردیگر نے کہاکہ قبضہ مافیانے اسکول کی دیوار پر قبضہ کرنے کے ساتھ سرکاری مشینر ی پر بھی قبضہ کرلیاہے سرکار ی مشینر ی کو گھر میں شامل کیاگیاہے جبکہ یہ قبضہ مافیا دن بدن اپنے ناجائز قبضوں کو بڑھاتی جارہی ہے گلی میں بھی بھینسیں باندھ کر قبضہ کرلیاگیاہے جس کے باعث آنے جانے میں مکینوں کو سخت دشواری کاسامناہے منتخب نمائندے ،ڈی سی نوٹس لیں دوسری جانب مہران ٹیچرزایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء حق نوا ز نوناری نے جیکب آباد کی درسگاہوں پر قبضوں کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم کے افسران کی خاموشی کی وجہ سے ایساہورہاہے قبضہ مافیاکے خلاف مقدمہ درج کرکے قبضہ ختم کرایاجائے بصورت دیگر احتجاج کیاجائے گا

متعلقہ عنوان :