سمبڑیال :اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی ،نائیجیرین مرد عورت سمیت 3ملزمان سے مجموعی طورپر 4کلو200گرام چرس ، ہیروئن اورکوکین برآمد

منگل 20 جون 2017 21:14

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی ،نائیجیرین مرد عورت سمیت 3ملزمان سے مجموعی طورپر 4کلو200گرام چرس ، ہیروئن اورکوکین برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹی نارکوٹکس فورس نے سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے آنے والے نائیجیرین مرد عورت سے ناکہ پر تلاشی کے دوران 3کلو600گرام چرس ،300گرام ہیروئن برآمد جبکہ دوسری کاروائی کے دوران اگوکی روڈ پر جمیل نامی شخص سے 300گرام کوکین برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :