سمبڑیال:اوور بلنگ کی صور ت میں صارفین پر گرائی جانے والی’’ بجلی ‘‘ سے شہری پریشان جبکہ بذریعہ کیمرہ میٹرریڈنگ سسٹم بھی ناکام

سب ڈویژن واپڈا سمبڑیال نے ماہ رواں میں بھیجے گئے بجلی کے بلوں میں صرف شدہ یونٹوں سے زائد یونٹس ڈال کر اوور چارجنگ کی انتہا کرتے ہوئے بھاری رقوم کے بل بھجوا دئے

منگل 20 جون 2017 21:14

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) ‘‘ سمبڑیال میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام پر واپڈا حکام کی جانب سے لائن لاسز پورے کرنے سمیت ریونیو ٹارگٹ کے حوالے سے اوور بلنگ کی صور ت میں صارفین پر گرائی جانے والی’’ بجلی ‘‘ سے شہری پریشان جبکہ بذریعہ کیمرہ میٹرریڈنگ سسٹم بھی ناکام ۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن واپڈا سمبڑیال نے ماہ رواں میں بھیجے گئے بجلی کے بلوں میں صرف شدہ یونٹوں سے زائد یونٹس ڈال کر اوور چارجنگ کی انتہا کرتے ہوئے بھاری رقوم کے بل بھجوا دئے جس سے صارفین نے بل ملتے ہی واپڈا کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا ڈالا ہے اس پر واپڈا والوں نے اوور چارجنگ سے مذید پریشان کردیا ہے ، جبکہ بلوں پر میٹر ریڈنگ کے وقت لی گئی تصویر کے یونٹ سے زائد یونٹ کا بل بھیج دیا جاتا ہے جس کے باعث محکمہ واپڈا کی طرف سے بذریعہ کیمرہ میٹر ریڈنگ کا سسٹم بھی واپڈا ملازمین نے خود ہی ناکام کردیا۔

(جاری ہے)

صارفین کا کہنا ہے کہ جب ہم بل درست کروانے دفتر گیپکو جاتے ہیں توڈیوٹی پر موجود ایس ڈی او سمیت عملہ کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے اور یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ یہ بل اکاؤنٹ آفس بھیجا جائے گا جہاں سے یہ درستگی کے بعد 10سے 15دن کے بعد واپس آئے گا آفس کے چکروں میں بجلی کے بل کی تاریخ ادائیگی گزر جاتی ہے اور عملہ کنکشن کاٹنے کیلئے آجاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :