آرمی چیف کی ہدایت پر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع

بارڈر پر نئی پوسٹیں اور قلعے بھی تعمیر کیے جائیں گے،آئی ایس پی آر

منگل 20 جون 2017 21:12

آرمی چیف کی ہدایت پر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا، بارڈر پر نئی پوسٹیں اور قلعے بھی تعمیر کیے جائیں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر پاک افغان پوری سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، پاک افغان سرحد پر 2مرحلوں میں باڑ لگائی جائے گی، پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ دراندازی والے علاقوں میں باڑ لگائی جائے گی جن میں باجوڑ اور خیبرایجنسی شامل ہیں، دوسرے مرحلے میں بلوچستان سے ملتھ سرحد اور دیگر علاقوں کی سرحد پر آہنی باڑ لگائی جائے گی، پاک فواج اور ایف سی بارڈر پر نئی پوسٹیں اور قلعے تعمیر کر رہی ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان محفوظ سرحد دونوں ممالک کے مفاد میں ہے امن و استحکام کیلئے بہتری سرحدی انتظامیہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر 2600 کلومیٹر زائد طویل ہے۔ جبکہ ڈیورنڈ لائن کے نام سے مشہور یہ اس سرحد کو افغانستان کی جانب سے کبھی قبول نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :