شہدادپور:سرہاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی ثمینہ تالپور کے قاتل گرفتار،قتل میں استعمال کیا گیا اسلحہ برآمد

منگل 20 جون 2017 21:12

شہدادپور:سرہاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی ثمینہ تالپور کے قاتل گرفتار،قتل ..
شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) سرہاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی ثمینہ تالپور کے قاتل گرفتار،قتل میں استعمال کیا گیا اسلحہ برآمد، دیگر کاروائیوں میں چودہ ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرہاری تھانے کی حد میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی اٹھارہ سالہ ثمینہ تالپور کے قتل میں ملوث ملزمان غلام حسین اور محب علی تالپور کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے واردات میں استعمال کی گئی ایک کلاشنکوف اور ایک سیون ایم ایم رائفل برآمد کرلی پولیس نے ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے مزید چودہ ملزمان کو گرفتار کرلیا-کھڈرو میں پولیس نے روپوش ملزم انور پٹھان کو گرفتار کرلیا شہدادپور میں جوئے کے اڈوں پر چھاپوں میں چھ جواریوں رب ڈنو ,عابد لاکھو,فتح لاکھو, شوکت لاکھو, عبدالرزاق, بابر علی کو گرفتار کرکے تین ہزار روپے تاش اور آکڑہ بکیں برآمد کرلی ٹنڈوآدم بی سیکشن تھانے کی حد میں حاجن ساند کو گرفتار کرکیایک ریوالور برآمد کرلیا شہدادپور میں دیسی شراب کی بھٹیوں پر چھاپوں میں چھ ملزمان کو گرفتار کرکے سینکڑوں لٹر دیسی شراب برآمد کی گئی گرفتار ملزمان میں جانب ماچھی, خان محمد ماچھہ, اکبر ماچھی, بچل, رضا ماچھی اور غلام رسول شامل ہیں

متعلقہ عنوان :