لیسکو ریجن میں شدید بارش سے متاثرہ علاقوں کی بجلی مکمل طور پر بحال کر دی گئی‘ چیف ایگزیکٹولیسکو

منگل 20 جون 2017 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو )کے چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش سے متاثر ہونے والے تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔گزشتہ روز شدید بارش کے نتیجے میں لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں فیڈر وں کی ٹرپنگ اور بجلی کے پولز گر جانے کے باعث بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریجن کے مختلف علاقوں با لخصوص لاہور اور قصور میں خراب موسم اور شدید ترین بارش کے باعث لیسکو کے 150فیڈرز ٹرپ ہوئے جبکہ رائیونڈ کے علاقے مانگا روڈ میں بجلی کے 25پولز گر جانے کے باعث بجلی کی سپلائی بُری طرح متاثر ہوئی ۔لیسکو کے آپریشنل سٹاف نے رائیونڈ مانگا روڈ پر مرمتی کاموں کا آغاز گزشتہ رات ہی شروع کر دیا تھا جبکہ وہاںکے گھریلو صارفین کو مختلف ذرائع سے بجلی بھی مہیا کر دی گئی ۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی نے متاثرہ علاقوں میں بروقت بجلی بحالی پر آپریشنل سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی خراب موسم میں بجلی بحالی کاکام یقینا ایک مشکل چیلنج تھا جسے لیسکو کے عملے نے انتہائی محنت کے ساتھ اور قلیل وقت میں پورا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :