بچ جانے والے مٹھی بھر فراری قومی دھارے میں شامل ہوجائیں،بریگیڈئیر امجد ستی

پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کے لئے شاندار مستقبل منتظر ہے،سیکٹر کمانڈر ایسٹ

منگل 20 جون 2017 20:12

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء)ایف سی بلوچستان کی جانب سے ڈیرہ بگٹی میں مستحقین اور دہشت گردی سے متاثر ہونے والے افراد میں راشن اور نقد رقوم تقسیم کیا گیا،اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر امجد ستی کمانڈنٹ بمبور رائفلز کرنل ندیم بشیر سٹاف آفیسر میجر زوہیب،میجر عرفان ،قبائلی عمائدین اور مستحقین کی بڑی تعداد موجود تھی،مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر امجد ستی نے مستحقین اور دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے معزور ہونے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ دہشت گردوں سے شہریوں کے خون کے ایک ایک بوند کا حساب لیا جائے گا،سیکورٹی فورسز اور عوام نے مل کر دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ھے،جب کہ انہوں نے بچ جانے والے گنے چنے فراریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں،شاندار مستقبل پاکستان زندہ باد کہنے والوں کا منتظر ھے،ہتھیار نہ پھینکے والے یا تو اپنے دیگر ساتھیوں کی طرح پکڑے جائینگے،یا پھر مارے جائیں گے،نقصان ہوگاتو صرف ان کا اور ان کے بچوں کے مستقبل کا، جبکہ فائدہ صرف ان کو ورغلانے والوں کو ہوگا،جو کہ پہلے ہی یورپ اور دیگر ممالک میں شاہانہ زندگی گزار رھے ہیں،انہوں نے چمپئن ٹرافی کے فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد ضلع بھر میں لوگوں کے جشن منانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا،کہ دشمنوں تک یہ واضح پیغام پہنچ گیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی سے کشمیر تک ہم سب ایک ہیں،اور اب کسی بھی ملک دشمن یا غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا عناصر کا ہمارے معاشرے میں ہر گز گنجائش نہیں۔