پی ایس 114 ضمنی انتخابات،نئی پارٹی اور نئے جھنڈے کے ساتھ عوام کو سہانے خواب دکھانے والوں کو نامای کے سوا کچھ ھاصل نہ ہو گا،دانیال گجر

جولائی کتاب کی فتح کا دن ، صرف تین یوسیزپر محدودحصہ لے کراکیلے کتاب کے نشان 5ہزارسے زائد ووٹ حاصل کرنا جے یو آئی کے مضبوط ووٹ بینک کی ایک جھلک ہے، جی یو آئی امیدوار کا عوامی اجتماع سے خطاب

منگل 20 جون 2017 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) پی ایس 114سے جے یو آئی کے نامزدامیدوارچوہدری دانیال گجرنے کہا ہے کہ پی ایس 114پرجے یو آئی بھرپورطریقے سے میدان میںہے،انتخابی مہم میں پیسوں اور سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال پرالیکشن کمیشن کی خاموشی معنی خیزہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی ضلع شرقی کے سیکرٹری اطلاعات جمال خان کاکڑ اور دیگر کے ہمراہ اعظم بستی، کشمیر کالونی ،منظورکالونی اور محمودآباد میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جے یو آئی کے مقامی رہنمائوں اورعوام سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری دانیال گجرنے کہاکہ پی ایس 114میں مسائل کے انبار کے ذمہ دار آج نئی پارٹی اور نئے جھنڈے کے ساتھ عوام کو سہانے خواب دکھانے آرہے ہیں مگر پی ایس 114 کے عوام انہیں پہچان چکے ہیں، اب ان کے جھانسے میں کوئی نہیں آنے والا،9جولائی کتاب کی فتح کا دن ہے ، اس موقع پر عمائدین وعوام نے جے یو آئی امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،مقررین نے کہا کہ جے یو آئی نے بلدیاتی انتخابات میں صرف تین یوسیزپر محدودحصہ لے کراکیلے کتاب کے نشان 5ہزارسے زائد ووٹ حاصل کئے جوپی ایس 114ہمارے خفیہ مگر مستحکم ووٹ بینک کی ایک جھلک ہے،ہم دھن، دھونس اور دھاندلی کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں،جے یو آئی نے مالدارترین امیدواروں کے مقابلے میں ایک مڈل کلاس غریب مگراعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کو پارٹی ٹکٹ دیکرعوام کی ترجمانی کی ہے، بلدیاتی، جمہوری اداروں کو حکومتی مداخلت اور کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اختر کالونی، منظور کالونی،محمود آباد،چنیسر گوٹھ،ڈیفنس ویو، اعظم بستی،اعظم ٹائون کے عوام کتاب پر مہر لگائیں، عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے۔

متعلقہ عنوان :