وزیراعظم نوازشریف کےہمراہ معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی نےبھی عمرہ اداکیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 جون 2017 18:25

وزیراعظم نوازشریف کےہمراہ معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی نےبھی عمرہ ..
چکوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20جون2017ء) : معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی نے منگل کے روز مکہ مکرمہ میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ شریف خاندان کا قافلہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں شریف پیلس جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچا، وزیراعظم کے ہمراہ ان کی والدہ محترمہ بھی موجود ہیں جنہوں نے ویل چیئر پر عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

جہاں پر سعودی عرب کی سیکورٹی کے حصار میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ نے عمرہ ادا کیا۔ اس موقع پر معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی بھی وزیراعظم کے اس قافلے میں شامل تھے۔ عبدالرزاق جامی نے پاکستان کے وقت کے مطابق پونے چار بجے سہ پہر ٹیلی فون پر چکوال پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی ابھی وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کاقافلہ مدینہ کیلئے روانہ ہو چکا ہے۔ عبدالرزاق جامی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف عید الفطر کی نماز مسجد نبوی مدینہ میں ادا کریں گے اور اس کے بعد عید کے روز ہی میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :