لیثر لیگس پاکستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ کو روشناس کرانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے، کامران خان اور عمار احمد

منگل 20 جون 2017 20:31

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) ورلڈ گروپ کی کمپنی لیثر لیگس پاکستان میں فٹبال کھیل کو ترقی دینے اور اسے پاکستان میں اس کا جائز حق دلانے کے لیے میدان عمل میںآگئی ہے اور پاکستان کے جوشیلے اور فٹبال کھیل سے محبت کرنے والوں کیلئے ملک بھرمیں فائیو ، سکس اور سیون سائیڈ کے مقابلوںکا طویل المدتی پلان ترتیب دے دیاگیا ہے۔

ورلڈ گروپ اور ٹرنک والا فیملی کی فٹبال کی ترقی میں ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے اب ورلڈ فیم موبائل فون کمپنی ’نوکیا‘ بھی میدان میں آگیا ہے۔جس کی لوگو کی رونمائی کراچی کے مقامی ہوٹل میں ’نوکیا۔رونالڈینواینڈ فرینڈز 2017 کے نام سے ہوئی۔ اس موقع پر سید اسحق شاہ، سی او او لیثر لیگس، شاہ زیب ٹرنک والا، پریذیڈنٹ ورلڈ گروپ، کامران خان ، ہیڈ آف نیئر ایسٹ ایچ ایم ڈی گلوبل اورعمار احمد، ہیڈ آف مارکیٹنگ ، نیئر ایسٹ، ایچ ایم ڈی گلوبل ، لیفٹیننٹ جنرل(ر) جاوید ضیاء و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کامران خان ، ہیڈ آف نیئر ایسٹ ایچ ایم ڈی گلوبل اورعمار احم، ہیڈ آف مارکیٹنگ ، نیئر ایسٹ، ایچ ایم ڈی گلوبل نے کہا کہ لیثر لیگس اور ٹرنک والا فیملی ورلڈ گروپ جملہ پاکستان میں فٹبال کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو روشناس کرانے کیلئے انہیں ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے جو قابل ستائش اقدام ہے۔آفیشل ڈسٹری یبوٹرز آف نوکیا پاکستان میں ٹرنک والا فیملی کے ہمراہ پاکستان بھر میں نوجوان کھلاڑیوںکیلئے ایک ایسا اقدام کرنا چاہتی ہے جس سے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل ہو۔

مقررین نے مزیدع کہا کہ نوکیا موبائل نے پہلی بارپاکستان میں اس کھیل کیجانب اپنی توجہ مرکو ز کی ہے۔اور انشاء الله فٹبال کی ترقی کیلئے ہم ٹرنک والا فیملی کے ہمراہ شانہ بشانہ ہونگے اور ان کی معاونت میںہراوّل دستے کا کردار ادا کریںگے۔انہوں نے کہا کہ ٹرنک والا فیملی نے پاکستانی یوتھ کو جسطرح عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کے ساتھ منسلک کیا ہے اس سے نوجوان فٹبالرز میںایک نیا جوش و جذبہ بھر گیا ہے۔

مقامی ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے اور انہیں بھرپور مواقع فراہم کرنے ان کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور انہیں احساس محرومی سے نکالنے کیلئے جو پلیٹ فارم انہیں فراہم کیاجارہا ہے وہ ایک ایسا اقدام ہے کہ جس سے مستقبل میںبھی بھرپورفائدہ اٹھایا جاتا رہے گا۔شاہ زیب ٹرنک والا ،پریذینڈنٹ ورلڈ گروپ نے کہا کہ لیثر لیگس مقامی کھلاڑیوں کو کھیل میں بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ انہیں بیرون ممالک میں اسکالر شپ اور روزگار کے مواقع دلانے کابھی ذریعہ بنے گی۔

پاکستانی یوتھ کھلاڑی انٹرنیشنل کوچز کی زیرنگرانی نہ صرف تربیت حاصل کریں گے بلکہ پاکستان بھر میں اپنی عمدہ کارکردگی کوپیش کرکے فٹبال کھیل کو پروموٹ کرنے بھی معاون ثابت ہوںگے۔ ایڈوائز لیثر لیگس، لیفٹنٹ جنرل (ر) جاوید ضیاء نے کہا کہ لیثر لیگس پاکستان میں لیجنڈری فٹبالرزکو پاکستان میں لاکر نہ صرف فٹبال کھیل کو اس کا جائز مقام دلانے میںاپنا کردار ادا کررہی ہے بلکہ پاکستان کا سوفٹ امیج بھی دنیا بھر میں ابھاررہی ہے۔

پاکستان آرمی نے جس طرح ملک بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا ہے کہ جس کے باعث اب کوئی بھی غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے میں تذبذب کا شکار نہیں اور پاکستان آنے کا شدت سے منتظرہے۔جاوید ضیاء نے کہا کہ لیثر لیگس نے پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے اپنا حصہ ڈال دیا ہے اب دیگر اداروں کا کام ہے کہ اس مشن کو وسعت دینے کیلئے جو ادارے اب تک ان سے رجوع نہیں کرسکیں ہیں وہ آگے بڑھیں اور ٹرنک والا فیملی کے اس قومی مشن میں اپنا کردار ادا کریں۔

اسحق شاہ ، سی او او لیثر لیگس نے دوران خطاب کہا کہ رونالڈوینو اینڈ فرینڈز کی آمد سے پاکستان میں فٹبال کھیل کی ترقی کا ایک نیا باب کھلے گا اور جو خواب ٹرنک والا فیملی نے دیکھا ہے کہ پاکستان کی فٹبال ٹیم بھی ورلڈ کپ کے دوران ایکشن میں نظر آئے وہ انشاء الله ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ پاکستان میں فروغ فٹبال کیلئے نہ صرف سرکاری اور عوامی سطح پر ہماری حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے بلکہ پاک فوج نے بھی بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر انہیں فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کراکے ہماری بڑی مشکل آسان کردی ہے۔

پاک فوج کے اس اقدام سے دیگر کھیلوں کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے دروازے کھل جائیں گے۔جس سے پاکستان میںکھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا اور شائقین کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :