ہری پور،دن دیہاڑے ڈکیتی ،نامعلوم مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکرطلائی زیور اور نقدی لوٹ لی

منگل 20 جون 2017 20:08

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) ڈھیری سکندر پور کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی نامعلوم مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کرایک سو تولہ سونا لاکھوں روپے نقدی سمیت قیمتی موبائل لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے موقع پر پہنچ گی ضلع بھر کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہری علاقہ ڈھیری سکندر پور میں واقع کلنجرہائوس میں نامعلوم مسلح ڈاکوئو ں نے دن دیہاڑے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے ایک سو تولہ سونا تین لاکھ روپے کے قریب نقدی قیمتی موبائل گھڑیاں لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گے ہیں پولیس نے اطلاع پاکر موقع پر پہنچ کر اہل خانہ سمیت اہل علاقہ سے پوچھ گوچھ شروع کر دی ہے جبکہ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی ضلع بھر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے پولیس کے مطابق ابھی تفتیش کر رہے ہیں تاحال کوئی بھی گرفتاری ممکن نہیں ہو سکی ہے تاہم اس ضمن میں زرائع نے بتا یا ہے کہ دن دو بجے کے قریب ڈکیتی کی دلیررانہ وارادت کے خلاف شہری خوف وہراس کا شکار ہو گے ہیں نامعلوم مسلح افراد گھر کے اندر گھس گے اور لوٹ مار کرتے رہے کسی کو پتہ نہ چل سکا ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گے بعد ازاں پولیس کا طلاع بھی دی گئی مگر روایتی سستی پولیس ایک گھنٹہ کی تاخیر سے پہنچی ہے تاہم پولیس کے مطابق ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گیں جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کیے جارہے ہیں ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے

متعلقہ عنوان :