خیبر ایجنسی ،کسٹم حکام کی کامیاب کارروائی پاک افغان بارڈر طورخم پر غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی

افغان باشندے سے 4لاکھ سعودی ریا ل اور 1لاکھ درہم بر آمد،مذید تفتیش کیلئے کسٹم ہاوس منتقل

منگل 20 جون 2017 20:08

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) کسٹم حکام کی کامیاب کارروائی پاک افغان بارڈر طورخم پر غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی گئی ، کسٹم سپر ٹنڈنٹ نعیم خان نے دوران تلاشی افغان باشندے کے سامان کے سے چار لاکھ سعودی ریا ل اور ایک لاکھ درہم بر آمد کئے گئے سعو دی ریال اور درہم پاکستان سے افغا نستان سمگل کی جارہی تھی کسٹم حکام نے ریال اور درہم کو قبضے میں لے کر ملزمان کو مذید تفتیش کیلئے کسٹم ہا وس منتقل کر دیا کسٹم زرائع کے مطابق پا کستان سے افغانستا ن کو غیر ملکی کر نسی کی سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے کہ کسٹم حکام نے سمگل ہو نے کی کو شش ناکام بنا دی نعیم خان نے کہاکہ کسٹم کلکٹر قربان علی کی ہدایات پر چیکنگ کو مذید سخت کر کے ایک افغان باشندے شامیل خان اور اور ایک مقامی شخص جدت اللہ کے سامان سے چا ر لاکھ سعودی ریا لاور ایک لاکھ درہم بر آمد کر لی کسٹم حکا م نے سعودی ریا ل اور درہم کو قبضے میں لے کر ملز مان کو مذید تفتیش کیلئے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا واضح رہے کہ پا ک افغان بارڈر طورخم پر یو ریا ،کرنسی اور منشیات کی سمگل کی کو شش کوکئی مرتبہ نا کام بنا دی گئی ہے جبکہ طورخم کسٹم حکام نے سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ہے اور چیکنگ مذیدسخت کر دی گئی ہے اس سلسلے میںکسٹم سپر ٹنڈنٹ نعیم خا ن نے بتا یا کہ سمگلروں کیخلاف مذید کارروائی کی جائیگی اور اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور کسٹم اہلکاروں کوخبردار کرکے الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :