50 لاکھ روپے کی لاگت سے گائوں چارپریزہ کی سڑک مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کے ڈسٹرکٹ ممبر محمد فیاض خان نے عوام کے دل جیت لیے اور 2018ء کا الیکشن جیت کرعوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں ،عوام کی خدمت کرنا جماعت اسلامی کا شعار ہے

نائب امیر جماعت اسلامی حافظ حشمت خان کا بیان

منگل 20 جون 2017 20:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے یونین کونسل کانیزہ گائوں چارپریزہ کی سڑک مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کے ڈسٹرکٹ ممبر محمد فیاض خان نے علاقے کے عوام کے دل جیت لیے اور اہلیان علاقہ نے محمد فیاض خان کو عوامی خدمت اور دیرنہ مسئلہ حل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، عوام کی خدمت کرنا جماعت اسلامی کا شعار ہے اسی گائوں چارپریزہ میں ہم نے ایم ایم اے کے دور میں تین سکولز پرائمری ، ہائی اور گرلز سکولز بنائے تھے اسی گائوں میں سترہ لاکھ روپے کی لاگت سے نوجوانوں کے لیے ایک خوبصورت سا کھیل کا میدان بھی قائم کیا تھا سنیٹیشن اور بجلی کے کاموں پر لاکھوں روپے خرچ کیے ۔

(جاری ہے)

بروز منگل انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس باکردار اور باصلاحیت قیادت موجود ہے 2018ء کا الیکشن انشاء اللہ اللہ کی فضل اور عوام کی تائید سے جیت کر خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ،یادرہے کہ یونین کونسل کانیزہ گائوں چارپریزہ کی یہ سڑک بے حد خراب ہوچکا تھا آمدورفت میں عوام کو خاص مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا خاص کر کاشتکار، زمیندار حضرات سے بے حد خوش ہیں اور جماعت اسلامی کے بے حدمشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :