چیئر مین پی پی پی بلاول زرداری بھٹوکو کچھ عناصر نے غلط رپورٹ دے کر بنوں میں پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی ہے،سابق ضلعی صدرپیپلز پارٹی ملک شکیل احمد ایڈوکیٹ کا خطاب

منگل 20 جون 2017 20:05

چیئر مین پی پی پی بلاول زرداری بھٹوکو کچھ عناصر نے غلط رپورٹ دے کر  بنوں ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بنوں کے سابقہ ضلعی صدر ملک شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ پی پی پی کی چیئر مین بلاول زرداری بھٹوکو کچھ عناصر نے غلط رپورٹ دے کر ضلع بنوں میں پی پی پی کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی ہے 17سال ڈسٹرکٹ نائب صدر کی حیثیت سے کام کیا اور تقریباً1سال سے زائد کے عرصے تک مشکل وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بنوں کی ضلعی صدر کی حیثیت سے کام کیا لیکن بنوں میں پی پی پی ایک سازش کی تحت ختم کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے تین مہینے سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے کہ ضلع بنوں کے تین ضلعی عہدیدروں کا اعلان کیا گیا ہے لیکن ابھی تک ضلعی ، تحصیل ، تحصیل ڈومیل ، کینٹ اور سٹی کی تنظیم نوں نہیں کی گئی ہے ان کی تحقیقات کی جائے وہ بروز منگل ا پیپلز پارٹی ضلع بنوں کے سابقہ ضلعی صدر ملک شکیل احمد ایڈوکیٹ نے بمقام نے سابقہ ڈسٹرکٹ پیپلز سیکرٹریٹ کوٹ بیلی بنوں میں صحافیوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی میں خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین کے فیصلے کے مطابق عام انتخابا ت 2018میں اُمیدواران کھڑا کرینگے لیکن ان ناموں کی منظوری صوبائی قیادت دی گی انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع بنوں کے تین حلقوں کو جمعیت علماء اسلام کے حوالے کیا گیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنمائوں کو قربائی کا بکرئے بنائے گئے انہوںنے کہا کہ عام انتخابات میں بھی بنوں میں پی پی پی کے ایک حلقے کے سواہ دیگر پارٹیوں کو فری ہینڈ دینے کا امکانات موجود ہے ملک شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں نے پی پی پی کیلئے جانی اور مالی قربانیاں دی ہے لیکن آج میرے ساتھ انتہائی ظلم ہو رہا ہے مرکزی قیادت ان کا فوری نوٹس لیں۔