ہری پور،اسٹنٹ کمشنر ڈی پی او اینٹی نارکاٹکس سمیت ضلع بھر کے افسران کی ہنگامی میٹنگ ،

بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل شہر سے منشیات کے خاتمے کاعزم ، بڑی کاروائیاں کرنے کیلئے پلان تیار ،کاروائیوں کے دوران پولیس سمیت اینٹی نارکاٹکس فورس حصہ لے گی ، ٹیم تشکیل دے کر بڑے آپریشن کی منظوری دیدی گی

منگل 20 جون 2017 20:05

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) اسٹنٹ کمشنر ڈی پی او اینٹی نارکاٹکس کے انچارج سمیت ضلع بھر کے افسران کا ڈی پی او دفتر میں ہنگامی خصوصی میٹنگ بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل ضلع بھر سے منشیات کے خاتمے کے عزم سمیت بڑی کاروائیاں کرنے کے لیے پلان تیار کاروائیوں کے دوران پولیس سمیت اینٹی نارکاٹکس فورس حصہ لے گی ٹیم تشکیل دے کر بڑے آپریشن کی منظوری دے دی گی منشیات کے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کاروائی کرکے ضلع کو منشیات سے پاک کر دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او دفتر میں ڈی پی او شہزاد ندیم بخاری کی سربراہی میں ایک ہنگامی خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ہری پور تسلیم خان ڈسٹرکٹ انچارج اینٹی نارکوٹکس ضلعی افسران سمیت آرمی کے افسرا ن نے بھی شرکت کی اس موقع پر ضلع سے منشیات کے خاتمے کے لیے پلا ن ترتیب دے کر ٹیم تشکیل دی کر منشیات کے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں ہی آئندہ دو دنوں میں کاروائی کا آغاز کرنے کی منظوری دی گئی ہے اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی وفاقی حکومت کی ہدیات کی روشنی میں ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے بڑی کاروائیاں کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے ان کو گرفتار کیا جائے گا ڈی پی او سربراہی میں قائم کمیٹی نے اس بات پر متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ بغیر کسی دبائو کے آپریشن شروع کر دیا جائے کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی حساس اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی اقدمات اٹھائے جائیں گیں تاکہ ضلع سے منشیات کا خاتمہ ممکن ہو سکے

متعلقہ عنوان :