دھرنا سیاست کے ذریعے ترقی کاسفرروکنے والوں کو 2018ء میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا ’شہبازشریف

اندھیروں اوراندھیرے پھیلانے والوں کیخلاف وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ہماری جدوجہد کامیاب ہوئی ہے ایک طرف اندھیرے پھیلانے والے اور دوسری طرف منفی سیاست سے قوم کوہمیشہ اندھیروں میںرکھنے والے ہیں ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی پر گامزن کرنے کی کاوشیں رنگ لائی ہیں‘وزیراعلیٰ سے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی ملاقات

منگل 20 جون 2017 19:56

دھرنا سیاست کے ذریعے ترقی کاسفرروکنے والوں کو 2018ء میں بھی ناکامی کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی پر گامزن کرنے کی کاوشیں رنگ لائی ہیںاورسابق حکمرانوں کی کرپشن کے باعث تباہ ہونے والی قومی معیشت بحال ہوئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار سے قومی ادارے بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے اورملک میں ہر طرف اندھیرے چھائے ہوئے تھے ۔ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والوںکو20کروڑ عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایک طرف اندھیرے پھیلانے والے ہیں تو دوسری طرف اپنی منفی سیاست کے ذریعے قوم کوہمیشہ اندھیروں میںرکھنے والے انتشار پسند عناصر ہیں۔

(جاری ہے)

اندھیروں اوراندھیرے پھیلانے والوں کیخلاف وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ہماری جدوجہد کامیاب ہوئی ہے اوروطن عزیز سے اندھیرے چھٹ جانے کی گھڑی آگئی ہے ۔انہوںنے کہاکہپاکستان بالخصوص پنجاب اربو ں ر وپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے بڑے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیںاورہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتارکی تعریف بیرونی دنیا میں بھی کی جارہی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پرایسی لوٹ مار کی جس کی کوئی دوسری مثال نہیں۔

انہوںنے کہا کہ اپنے دور میں لوٹ ماراور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنیوالوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں اور باشعور عوام نے ترقی کے مخالف عناصر کی منفی سیاست کوبھی مسترد کیا ہے - ایسے عناصر کی احتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کر عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف اپنے مسائل کا حل اورترقی چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ دھرنا سیاست کے ذریعے ترقی کاسفرروکنے والوں کو 2018ء میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا - انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے - وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کاسفر کامیاب سے طے کریں گے۔اراکین صوبائی اسمبلی یاسین سوہل اور میاں نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔