درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن دور کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں،ایوان تجارت لاہور

منگل 20 جون 2017 19:47

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے تیزی سے پھیلتے تجارتی خسارے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور وزارت تجارت سے مطالبہ کیا ہے کہ درآمدات اور برآمدات کے درمیان عدم توازن دور کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ایک بیان میں امجد علی جاوا اور محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے ملکی مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کرنے کے لیے کام اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں۔

انہوں نے کہا کہ افریقہ اور جنوبی افریقہ سمیت غیر روایتی منڈیوں پر توجہ دی جائے اور برآمدات سے وابستہ شعبے کو ریلیف دیا جائے تاکہ یہ عالمی تجارت میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک ترقی پذیر ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان درآمدات اور برآمدات کے درمیان عدم توازن کا متحمل نہیں ہوسکتا لہذا اس اہم مسئلے پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غیرضروری اشیاء کی درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات سے وابستہ شعبوں کو ان کے ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ مالی مشکلات سے باہر نکل سکیں۔

متعلقہ عنوان :