چکوال کے حلقے پی پی 23میں ضمنی انتخابات میں خواتین کو ووٹ نہ پول کرنے کا معاملہ

سوموٹو کیس کی سماعت آج ہوگی چیف الیکشن کمیشن سمیت 5رکنی بنچ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا جائزہ لے گا

منگل 20 جون 2017 19:43

چکوال کے حلقے پی پی 23میں ضمنی انتخابات میں خواتین کو ووٹ نہ پول کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چکوال کے حلقے پی پی 23میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر بعض پولنگ سٹیشنوں پر خواتین کے ووٹ پول نہ کئے جانے کے بارے میں لئے جانے والے سوموٹو کیس کی سماعت آج بروزہ بدھ ہوگی چیف الیکشن کمیشن سمیت 5رکنی بنچ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا جائزہ لے گا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آج پی پی 23چکوال کے ضمنی انتخابات کے دوران بعض حلقوں میں خواتین ووٹرز کی جانب ووٹ پول نہ کئے جانے کے معاملے پر ریٹرننگ آفیسر سمیت حکام سے وضاحت طلب کرے گی واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے حلقے پی کی95دیر میں ضمنی انتخابات کے دوران خواتین کے ووٹ پول نہ کئے جانے پر انتخابات کو کالعد م قرار دے چکی ہے جبکہ انتخابی اصلاحات کے مجوزہ ڈرافٹ بل میں کسی بھی حلقے میں خواتین کے ووٹ10فیصد سے کم ہونے پر الیکشن کمیشن کو انتخابات کالعدم قرار دینے کا اختیار بھی دیا گیا ہے ۔۔۔۔اعجاز خان