شوکت ترین کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر سماعت

ْعدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام کو پیش ہونے اور فریقین کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دیدیا

منگل 20 جون 2017 19:05

شوکت ترین کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر سماعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی،شوکت ترین کے وکیل سلمان بھٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دئیے کہ وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام کو پیش ہونے اور فریقین کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت بارہ جولائی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :