عرفان صدیقی سے سوسائٹی آف ایشن سویلائزیشن کے وفد کی ملاقات

تہذیبوں کے مطالعے،باہمی ہم آہنگی اور پاکستان کی تہذیبی دولت کو اقوام عالم تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیاگیا

منگل 20 جون 2017 19:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی امور،ادب وثقافتی ورثہ عرفان صدیقی سے سوسائٹی آف ایشن سویلائزیشن کے وفد نے ڈاکٹر ذوالفقار قریشی کی قیادت میں ملاقات کی جس میں تہذیبوں کے مطالعے،باہمی ہم آہنگی اور پاکستان کی تہذیبی دولت کو اقوام عالم تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں ہونے والی اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر ذوالفقار قریشی کی جانب سے عرفان صدیقی کو اپنی تنظیم کے قیام،مقاصد اور سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان تہذیبی دولت سے مالامال ہے اور پوری دنیا کو اس تہذیبی دولت سے مالامال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ایک مربوط اور جامع پالیسی ترتیب دی جائے تاکہ امن،بھائی چارے اور رواداری کو فروغ ملے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ نوجوانوں کی آگاہی کیلئے قومی ہیروز کے بارے میں کتابیں تیار کر رہے ہیں جن کے مطالعے کثیر الجہتی مقاصد کیلئے ہماری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :