پاک افغان حالیہ کشیدگی ، تجارتی شعبہ شدید متاثر

افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر109میٹرک ٹن کی کمی

منگل 20 جون 2017 19:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) پاکستان اور افغانستان کے مابین حالیہ کشیدگی نے تجارتی شعبے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے،افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر109میٹرک ٹن کی کمی واقع ہوئی ہے،آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق حالیہ مالی سال کی11مہینوں میں سیمنٹ کی برآمدات میں21.27فیصد کمی ہوئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق مالی سال2015-16ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کم ہو4.319 میٹرک ٹن رہی جبکہ مالی سال2016-17ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کم ہوکر4.319 ٹن رہی ہے۔

(جاری ہے)

اعداد وشمار کے مطابق افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات میں بے حد کمی ہے اور مئی 2017ء میں یہ برآمدات0.097 میٹرک ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال مئی میں افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات0.206 میٹرک ٹن رہی اور مجموعی کمی53.03 فیصد ریکارڈ کی گئی اعداد وشمار کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کا بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی برآمدات15.22فیصد رہی ہیں گزشتہ سال مئی میں سیمنٹ کی برآمدات 0.135میٹرک ٹن رہی جبکہ حالیہ سال مئی میں برآمدات کم ہوکر114میٹرک ٹن رہ گئی ہیں،آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے افغانستان اور انڈیا کو سیمنٹ کی برآمدات میں ریکارڈ کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہی۔

متعلقہ عنوان :