نواز شریف پارلیمنٹ اور جمہوریت کی خاطر مستعفی ہوں، خورشید شاہ کا مطالبہ

شریف برادران نے خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مار دی ہے ،ان کو اندازہ نہیں تھا کہ جے آئی ٹی اتنی تہہ تک جائے گی ،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

منگل 20 جون 2017 18:25

نواز شریف پارلیمنٹ اور جمہوریت کی خاطر مستعفی ہوں، خورشید شاہ کا مطالبہ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب پارلیمنٹ اور جمہوریت کی خاطر استعفی دیں ہمارے کھلاڑی دفتر خارجہ سے اچھے ہیں انہوںنے ملک کا نام روش کیا ان خیالات کا اظہار انہوںنے سکھر میں میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے کیا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر عدلیہ کو متنازع بنانا چاہتے ہیں حکومت کے پاس اداروں کو متنازع بنانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے یہ شیر اس لیے بن رہے ہیں کہ انکے پاس اسکے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے انہوںنے کہاکہ دونوں بھائیوں کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ جے آئی ٹی اتنی تہہ تک جائے گی اب حکومت خود کو بچانے کیلئے ڈرامہ کررہی ہے شریف برادران نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے انہوںنے کہا کہ ہم نے شریف برادران کی جلاوطنی ختم کروائی وزیرا عظم سعودی عربدعا کے لیے گئے ہیں انہوںنے مزید کہا کہ ہم نے سندھ میں کئی منصوبے شروع کیے ہیں سکھر کم ازکم 18ارب روپے کے منصوبوں پر کام کررہاہی