آرمی چیف کی ہدایت پرپاک افغان بارڈرپرخاردارتارلگانے کاکام شروع ہوگیا

پہلےمرحلے میں باجوڑ،مہمنداورخیبرایجنسی میں کام شروع،دوسرے میں بلوچستان سمیت باقی سرحدپر آہنی باڑلگائی جائیگی،جبکہ بارڈرپرنئے قلعے اورپوسٹیں بھی بنائی جارہی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 جون 2017 17:40

آرمی چیف کی ہدایت پرپاک افغان بارڈرپرخاردارتارلگانے کاکام شروع ہوگیا
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20جون2017ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پرپاک افغان بارڈرپرخاردارتارلگانے کاکام شروع ہوگیا، پہلے مرحلے میں باجوڑ،مہمنداور خیبرایجنسی میں آہنی باڑلگائی جارہی ہے،جبکہ بارڈرپرنئے قلعے اورپوسٹیں بھی بنائی جارہی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق محفوظ بارڈرمشترکہ مفادمیں ہے،محفوظ بارڈرپاکستان اور افغانستان کے حق میں بہترہے۔

(جاری ہے)

مربوط بارڈرسکیورٹی میکنزم امن استحکام کیلئے ضروری ہے۔خاردارتاریں لگانے کاکام سکیورٹی مضبوط بنانے میں سے ایک عمل ہے۔پاک افغان بارڈرپرخاردارتاریں مرحلہ وارلگائی جائینگی۔پہلے مرحلے میں باجوڑ،مہمنداور خیبرایجنسی میں آہنی باڑلگائی جارہی ہے۔دوسرے مرحلے میں آہنی تاریں بلوچستان سمیت باقی سرحدپرلگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جہاں خاردارباڑلگائی جارہی ہے وہاں سب سے زیادہ دراندازی ہوتی ہے۔