بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلہ ، اشتہا ری ہلا ک، تین ساتھی فرار

منگل 20 جون 2017 17:59

بوریوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) قائداعظم سپورٹس سٹیڈیم کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں فائرنگ کے تبادلہ میں اشتہا ری مصطفیٰ دولتانہ ہلا ک جبکہ تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ماڈل ٹائون کے ایس ایچ او محمد صادق معمول کی گشت پر تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار اشخاص تیز رفتاری سے آئے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، بذریعہ وائرلیس کنٹرول 16کو کال کی گئی، اسی اثناء میں تھانہ سٹی کے ایس ایچ او عبدالباری گجر بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور موٹر سائیکلوں کا تعاقب کیا گیا جو عقب سٹیڈیم گیٹ کے راستے فائرنگ کرتے ہوئے سٹیڈیم میں داخل ہو گئے ،پندرہ بیس منٹ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد پتا چلا کہ نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی جاں بحق ہو چکا تھا جس کی نعش کے قریب سے ایک پسٹل 30بور اور تھوڑے فاصلے پر موٹر سائیکل یونائیٹڈبھی پڑا ہوا تھا، تین ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے،پولیس تھانہ ماڈل ٹائون بورے والا نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی روانہ کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :