وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کرپشن کے نت نئے طریقے متعارف کروا رہے ہیں، الحاج عالم زیب خان

منگل 20 جون 2017 17:54

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) سابق وفاقی وزیر اورمسلم لیگ (ن) ضلع بٹگرام کے صدر الحاج عالم زیب خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کمیشن خوروں کی جماعت ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرپشن کے نت نئے طریقے متعارف کروا رہے ہیں، پختونخوا میں انجینئر امیر مقام اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی سربراہی میں مسلم لیگ ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :