صحافی بخشیش الہٰی کا قتل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے آئندہ اجلاس کا ایجنڈا نمبر ایک ہو گا، بابر نواز خان

منگل 20 جون 2017 17:50

صحافی بخشیش الہٰی کا قتل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں و ہردلعزیز صحافی بخشیش الہٰی کا بہیمانہ قتل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے آئندہ اجلاس کا ایجنڈا نمبر ایک ہو گا، یہ ایک صحافی کا قتل نہیں بلکہ پڑھے لکھے ذی شعور اور عوام دوست طبقہ کا قتل ہے۔

(جاری ہے)

وہ مقتول صحافی بخشیش الہٰی کی والدہ اور بچوں کے پاس دعائے مغفرت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا کہ ہری پور کی عوام اپنے صحافی دوستوں اور پارٹی تقسیم سے بالاتر ہو کر ضلع ہری پور کے تمام عوام بالخصوص نوجوان اہل قلم کا ساتھ دے گی، شہید صحافی بخشیش الہٰی کے قاتلوں کو ہر صورت قانون اور انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :