سٹی پولیس نے موروثی زمین جعلی کاغذات کے ذریعہ اپنے نام منتقل کروانے پر میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، خاوند گرفتار

منگل 20 جون 2017 17:50

سٹی پولیس نے موروثی زمین جعلی کاغذات کے ذریعہ اپنے نام منتقل کروانے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) سٹی پولیس نے میرپور اور شیخ البانڈی میں موروثی زمین جعلی کاغذات سے اپنے نام منتقل کروانے پر خاتون اور اس کے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کر کے خاوند کو گرفتار کر لیا، محمد صدیق سے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فاطمہ بی بی زوجہ راجہ محمد اقبال سکنہ کیہال خاوند اور بچوں کے ساتھ بیرون ملک رہائش پذیر ہے، اس کی بہن زیتون بی بی زوجہ محمد صدیق اور اس کے خاوند محمد صدیق نے جعلسازی سے میرپور اور شیخ البانڈی میں اس کی 15 کنال موروثی زمین اپنے نام منتقل کروا لی ہے۔ سٹی پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کر کے ملزم صدیق کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :