ناران میں کبین اکھاڑنے کے تنازعہ پر وائلڈ لائف کے اہلکاروں اور مالکان کے مابین جھگڑا، فائرنگ سی10 افراد زخمی

منگل 20 جون 2017 17:50

ناران میں کبین اکھاڑنے کے تنازعہ پر وائلڈ لائف کے اہلکاروں اور مالکان ..
بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) ناران میں کبین اکھاڑنے کے تنازعہ پر محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں اور مالکان کے مابین تنازعہ کے بعد فائرنگ سے 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے ان کے کیبن زبردستی اکھاڑے جا رہے تھے، جب مقامی مالکان نے مداخلت کی تو ان پر فائرنگ شروع کر دی گئی۔ محمکہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کے بعد ناراں کے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام ناراں میں جھیل سیف الملوک روڈ پر اراضی و کیبن کے تنازعہ پر مالکان اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں مقامی دو افراد و محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ شب افطار کے وقت جھیل سیف الملوک روڈ پر نصب کیبن اور مبینہ طور پر اراضی کے تنازعہ کی بدولت محکمہ وائلڈ لائف اور مقامی افراد جو مالکان بتائے جا رہے ہیں، کے مابین تصادم ہوا جس میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار سیکشن فور کی بجائے زبردستی کر رہے تھے جس پر تصادم ہوا اور محکمہ کے اہلکاروں کی جانب سے ان پر فائرنگ سے افتخار حسین شاہ اور شاہد حسین شاہ نامی مقامی افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تھانہ کاغان میں درج ایف آئی آر کے مطابق تصادم کے نتیجہ میں محکمہ وائلڈ لائف کے 10 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں ہارون الرشید، فیاض احمد، ندیم، عبدالواصف، ضیاء الدین، ذکاء الله، تیمور اور اظہر حسین شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مانسہرہ و دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایکٹنگ ڈی ایس پی محمد ارشد خان بمعہ سٹاف جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حالات کو کشیدہ ہونے سے بچایا۔

متعلقہ عنوان :