گڑھی حبیب الله پولیس نے لیاقت قتل کیس کے ملزم اعجاز احمد کو گرفتار کر لیا

منگل 20 جون 2017 17:50

گڑھی حبیب الله پولیس نے لیاقت قتل کیس کے ملزم اعجاز احمد کو گرفتار کر ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) گڑھی حبیب الله پولیس نے لیاقت قتل کیس کے ملزم اعجاز احمد ولد محمد زمان سکنہ سہیلیہ مانسہرہ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے طابق نوگزی مانسہرہ کے رہائشی ڈرائیور لیاقت کو لین دین کے تنازعہ پر اس کے دوست محمد ناہید ولد اسماعیل سکنہ مانسہرہ اور اعجاز احمد چھری سے ذبح کرنے کے بعد ٹھنڈا موڑ گل ڈھیری کے مقام پر دریائے کنہار میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

اطلاع پر ایس ایچ او یاسر خان نے نفری کے ہمراہ نعش دریا سے نکال کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی تھی۔ مذکورہ واردات 12 دسمبر 2016ء کو رونما ہوئی تھی، کچھ عرصہ کی تلاش کے بعد پہلے ملزم محمد ناہید کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل چھری اور بٹراسی کے مقام پر چھپایا جانے والا پستول برآمد کر لیا تھا۔ ملزم اعجاز نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا کہ لین دین کے تنازعہ پر بلیک میٹنگ کی وجہ سے اس شخص کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :